ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چار پانچ دنوں میں کانگریسیوں کو اصلی تماشہ دکھایا جائے گا،ریاستی وزیرآر اشوک کی دھمکی

چار پانچ دنوں میں کانگریسیوں کو اصلی تماشہ دکھایا جائے گا،ریاستی وزیرآر اشوک کی دھمکی

Mon, 19 Oct 2020 13:43:32    S.O. News Service

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کے وزیر برائے مال گزاری آر اشوک کایہ بیان ریاست کے سیاسی حلقوں میں معنیٰ خیز مانا جارہا ہے کہ دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے مرحلے میں اگلے چارپانچ دنوں کے دوران کانگریس کو اصلی سینما دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے فوراً بعد کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور ان کے اقرباء کے ٹھکانوں پر سی بی آئی نے چھاپے مارے۔کانگریس نے یہ الزام لگایا کہ ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس قائدین کو پریشان کرنے کیلئے اس طرح کے چھاپے مارے گئے ہیں۔ اب آر اشوک کا یہ بیان اگلے چار پانچ دنوں کے دوران کرناٹک کے کانگریس قائدین کو اصلی مناظر دکھائے جائیں گے۔

سمجھا جارہا ہے کہ اس بیان کے ذریعہ اشوک نے کانگریس کو دھمکانے کی کوشش کی ہے کہ ایک بار پھر ان کے ٹھکانوں کو مرکزی ایجنسیاں نشانہ بنا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کے دونوں حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کیا جائے گا۔


Share: